مختصر عرصے میں گلگت بلتستان میں قیام امن اور دیگر بڑے منصوبوں کا آغاز کر کے پورے خطے کا نقشہ بدل دیا ‘حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 9 مئی 2018 15:58

مختصر عرصے میں گلگت بلتستان میں قیام امن اور دیگر بڑے منصوبوں کا آغاز ..
استوار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے داریل میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران علاقے کے مسا ئل کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مختصر عرصے میں گلگت بلتستان میں قیام امن اور دیگر بڑے منصوبوںکا آغاز کر کے پورے خطے کا نقشہ بدل دیا ہے۔ترقی کا یہ سلسلہ بلا رنگ نسل،ذات پات اور فرقہ واریت سے ہٹ کر لوگوں کی خدمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایفاد پراجیکٹ کے ذریعے موجودہ حکومت نے ہزاروں بنجر کنال اراضی آباد کر کے عوام کو دیا ہے۔مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر حق حاکمیت اور حق ملکیت کا نعرہ لگار رہے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیںانھوں نے کھنبری تا کارگاہ روڈ میں کام جلد شروع کرنے کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

داریل کے تمام لنک روڈز،آنے والے بجٹ میں جنگلات کی تحفظ کے لیے 2 سو نئے اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کمیونٹی اور محکمہ وائلڈ کے ساتھ مل کر ایک منصوبے تشکیل دیں گے۔جس کے تمام فوائد عوام کو ملیں گے۔داریل کے ہر 2 سو آبادی پر مشتمل گاؤں کو لکڑی کے پلز ختم کر کے آر۔سی۔سی بریجز تعمیر کیے جائینگے۔انھوں نے آنے والا والے بجٹ میں صوبائی حکومت پچاس کروڑ کی خطیر رقم سے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔واپڈا والوں سے علاقے کی ترقی کے لیے فنڈز مخصوص کرینگے۔

وزیراعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے کھنڈرات اور کاغذی حد تک محدود منصوبوں کو مختصر عرصے میں مکمل کیا ہے بعد ازاں۔وزیراعلی نے آرمی پبلک،انٹر کالج،30 بیڈ داریل ہسپتال،پولو اور فٹ بال گراؤنڈ کا افتتاح بھی کیا۔اس کے علاوہ منیکال روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔اخوت کے ذریعے بلا سود قرضوں کا آغاز اسی سال غریب عوام کے لیے شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :