جدہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ

سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایک نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 9 مئی 2018 14:14

جدہ کا نجی اسپتال
جدہ کا نجی اسپتال
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء)   سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایک نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق جدہ کے جنوب میں ایک نجی اسپتال میں آگ لگنے سے اسپتال مین زیر علاج تمام مریضوں کو سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سعودی محکمہ صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جنوبی جدہ کے نجی اسپتال میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔

مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک معلومات وصول نہی ہوئیں کہ آگ کی نوعیت کیا ہے اور اس پر کس قدر قابو پایا جا چکا ہے ۔ تاہم مقامی ذرائی سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سعودی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ ہلال احمر کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم ، فائر فائیٹرز اور دیگر اسپتالوں کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور مریضوں کر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو ماہ میں جدہ میں آتشزدگی کا یہ دوسرا وقعہ پیش آیا ہے ۔ اس سے قبل بھی جدہ کے ایک مشہور شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ تاہم اس میں بھی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تھیں ۔اس سے قبل آگ 29 اپریل کی صبح کو جدہ کے مشہور شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی تھی ۔ الحمراء علاقہ میں مشہور شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آتشزدگی سے 9 ہزار میٹر کا رقبہ خاکستر ہوگیا تھا ۔ اُس شاہنگ مال میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع کی 9 ٹیمیوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تھی اور پھر کہٰن جا کر آگ بجانے میں کامیاب ہوئے تھے ۔آتشزدگی سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول نہیں ہوئیں تھیں ۔
جدہ کا نجی اسپتال