Live Updates

افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنایا جائے، ڈاکٹر شیریں مزاری

بدھ 9 مئی 2018 14:08

افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنایا جائے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات تعطل کا شکار ہیں‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان تعلقات کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث کے دوران ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ایران سے تعلقات اور خراب ہوئے‘ امریکہ کے دبائو میں آکر گیس پائپ لائن منصوبہ پر کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا، ایران ہمیں مصالحتی کونسل میں لے جارہا ہے، افغانستان کے ساتھ تعلقات بھی اس وقت بدترین ہیں۔

حکومت کو چاہیے تھا کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا کر ناممکن کو ممکن بناتی۔ حکومت کو امریکہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کو بھی جیل سے فرار کرانے کی اطلاعات ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ خارجہ پالیسی سازی میں پارلیمنٹ کا کردار ممکن بنانے کے حوالے سے میرا بل مسترد کردیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات