بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر واستبداد کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، قابض فوج شہیدکشمیری نوجوانوں کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کر رہی، محمد اشرف صحرائی
بدھ 9 مئی 2018 11:30
(جاری ہے)
محمد اشرف صحرائی نے بھارتی پولیس کی طرف سے تحریک حریت کے رہنما محمد رفیق اویسی کے گھر پرچھاپے کے دوران ان کی گرفتاری کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں بدل دیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ایک طرف نہتے اور بیگناہ نوجوان کو قتل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف سے اس قتل عام کے خلاف پر امن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوںنے کہا کہ خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہلوانے والا بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر واستبداد کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ دریں اثنا محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر رمیز راجہ ، محمد سلطان اور مختار احمد پر تحریک حریت کا ایک وفد ر پر وفیسر ڈاکٹر محمد رفیع کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گاندر بل گیا جبکہ بشیر احمد قریشی، سید ظہور الحق گیلانی اور شوکت احمد پر مشتمل وفد شہیدمحمداقبال بٹ کے جنازے میںشرکت اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شوپیاں گیا۔ محمد اقبال اتوار کے روز بھارتی فوجیوںکی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اور وہ پیرکی شام کو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ بشیر احمد قریشی نے شہید کی نماز جنازہ بھی پڑھائی۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی کو دبانے کے حوالے سے بھارت کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں اور وہ ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوںنے کشمیریوںپر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے اس نازک موڑپر اپنی صفوں میںاتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں اور مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد اانتخابی ڈراموں سے خود کو بالکل دوررکھیں ۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.