احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ تیسری بار تبدیل

منگل 8 مئی 2018 23:50

احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ تیسری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔نئے کنوینر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈفنانس محمدطاہر ہوں گے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سروسز ہسپتال لاہورمیں ہلکی خوراک لینا اور چہل قدمی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے بازوکی ہڈی ٹھیک سے جڑگئی ہے، زخم بھی ٹھیک ہے ،انھیں 7 سی10 دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے اور ڈھائی سی3 ماہ میں وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہورکے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور احسن اقبال سے کہا کہ ہمت نہیں ہارنی ، ہم تمام لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔احسن اقبال کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کی قیادت میں پرعزم ہیں اوران کی حالت پہلے سے بہت بہترہے۔