امریکہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکلنے کی تیار

بدھ 9 مئی 2018 00:08

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) امریکہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکلنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ بات ایک امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بتائی۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز منگل کو اپنے فرانسیسی ہم منصب صدر ماکروں سے ٹیلی فون پر جو گفتگو کی اس میں بھی فرانسیسی صدر کو یہی بتایا کہ امریکا ایرانی جوہری ڈیل سے نکل رہا ہے۔ اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی حکام اس وقت ایران کے خلاف عائد لیکن اوباما انتظامیہ کی طرف سے معطل کردہ پابندیاں بحال کرنے کی عملی تیاریوں میں بھی ہیں۔