مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دیدیا
ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی، ذوالفقار کھوسہ
سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 22:51
(جاری ہے)
اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔
ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔آج ہی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جسے پاکستان تحریک آنصاف کی ایک شاندار کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم ترین سیاسی رہنما اور بزرگ سیاستدان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دیدیا۔مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے میں مخلص نہیں،پی ٹی آئی کو جوائن کرنے سے متعلق ساتھیوں اور قبیلے سے مشاورت ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ذولفقار کھوسہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سیاسی جھکاو رکھتے تھے تاہم جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے آج تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.