پاکستان تحریک انصاف نے کراچی جلسے کے مقام کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی کے اقدام کو خوش آیند قراردیتےہیں،ہم الہٰ دین سے متصل گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے،شیر زمان خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 22:17

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی جلسے کے مقام کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی جلسے کے مقام کا اعلان کر دیا ۔تحریک انصاف کے رہنما شیر زمان خان خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اقدام کو خوش آیند قراردیتےہیں،ہم الہٰ دین سے متصل گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 12مئی کراچی میں جلسہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹ میں ٹھن گئی۔

گزشتہ روز کراچی کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی چھٹی کرواتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا ۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے اس اقدام پر دھواں دار پریس کانفرنس کرتےہوئے اس پیپلز پارٹی کی ریاستی جگا شاہی قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

رات گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم بھی ہوا تھا جس کے دوران حالات تکلیف دہ حد تک کشیدہ ہو چکے تھے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق بلاول بھٹو نے اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو حکیم سعید روانڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی تھی۔تا ہم تحریک انصاف نے اس پیشکش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بلاول بھٹو کو یہ سب کرنا ہی تھا تو 3 پہلے کر دیتے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اجازت نامےکا جو کھیل کھیلا گیا ہمیں معلوم ہے۔اس گراؤنڈ پر ڈی سی اجازت دے نہیں سکتا کیونکہ ذاتی ملکیت ہے۔تا ہم اب معاملات حل ہونے کی جانب نکل پڑے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا جلسہ جناح باغ بنتقل کر دیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی 12 مئی کوکراچی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شیر زمان کا کہنا تھا کہہم الہٰ دین سے متصل گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔یہ گراؤنڈ باغ جناح سے بھی بڑا ہے۔انہوں نے اس موقع پر معاملات حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اقدام کو خوش آیند قراردیتےہیں۔