کوہاٹ کی عاصمہ رانی کے قاتل عاصمہ کے اہلخانہ کودھمکانے لگے

پی ٹی آئی کوہاٹ کےصدرآفتاب عالم کیس ختم کرنےکیلیےدباؤڈال رہےہیں،ہماری سپورٹ کرنےوالوں کوپیسوں کی آفرزکی جارہی ہیں،عاصمہ رانی کی بہن کا انٹرویو

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 22:02

کوہاٹ کی عاصمہ رانی کے قاتل عاصمہ کے اہلخانہ کودھمکانے لگے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) کوہاٹ کی مقتول میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل عاصمہ کے اہلخانہ کودھمکانے لگے۔عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے انٹرویو پی ٹی آئی کوہاٹ کےصدرآفتاب عالم کیس ختم کرنےکیلیےدباؤڈال رہےہیں،ہماری سپورٹ کرنےوالوں کوپیسوں کی آفرزکی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی مقتول میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے خاندان کےلیے مشکلات بڑھ گئیں۔

عاصمہ رانی کے قاتل اسی کے اہلخانہ کوڈرانے دھمکانے لگے ۔قاتل مجاہد آفریدی کے اہلخانہ کی جانب سے دھونس دھمکی کے علاوہ پیسوں کی بھی آفر کی جا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کوہاٹ کےصدرآفتاب عالم پر بھی الزام ہے کہ وہ اس کیس میں برا راست مداخلت کر رہے ہیں۔عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے انٹرویو دیتے بتایا ہے کہ مجاہدآفریدی کی فیملی معاملہ ختم کرنے کے لیے دباؤڈال رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کوہاٹ کےصدرآفتاب عالم کیس ختم کرنےکیلیےدباؤڈال رہےہیں۔ہماری سپورٹ کرنےوالوں کوپیسوں کی آفرزکی جارہی ہیں۔لوگوں کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں کہ ہماری مددنہ کریں۔صفیہ رانی کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کوہمارےگھر بھیجاگیاکہ مجاہدآفریدی سےمعاملہ طےکرلیں۔میرےوالدین پرآفتاب عالم،مجاہدآفریدی اوراسکےلوگوں کابہت دباؤہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجاہدآفریدی کےوکلاکیس کمزورکرنےکی کوششیں کررہےہیں۔وکلانےکیس میں سےدہشتگردی کےالزامات ہٹانےکی درخواست کی ہے۔میری بہن کادن دہاڑےقتل دہشتگردی نہیں تواورکیاہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مجاہدآفریدی کی فیملی نےبات نہ ماننےپرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان سےاپیل ہےہمیں انصاف دلایاجائے۔عاصمہ کےقاتل مجاہدآفریدی کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔یا د رہے کہ کوہاٹ کی عاصمہ رانی میڈیکل طالبہ تھی اور چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئی تھی لیکن رشتے کے تنازعے پر مجاہد آفریدی نے عاصمہ کو 27 جنوری کو قتل کر دیا تھا۔