نوازشریف کی سروسز ہسپتا ل آمد،احسن اقبال کی عیادت کی
نوازشریف کی احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئےدعا، احسن اقبال کوپرائیویٹ کمرے میں انفیکشن سے بچانے کیلئے منتقل کیا گیا۔ قائدن لیگ کوڈاکٹرزٹیم کی بریفنگ
ثنااللہ ناگرہ منگل 8 مئی 2018 16:51
(جاری ہے)
واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرعوامی جلسے شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں ملزم عابد حسین نے فائرنگ کردی۔
تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکارو ں نے ملزم کو پکڑ کرحراست میں لے لیا۔جبکہ احسن اقبال کوفوری ہسپتال منتقل کیا گیااور طبی امدادکے بعدلاہور سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔جہاں پرڈاکٹرز کی ٹیم نے احسن اقبال کا مکمل معائنہ کرنے بعد آپریشن کیا۔احسن اقبال کامیاب آپریشن کے بعد ابھی سروسز ہسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔ حکومتی عہدیدران کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال اب خیریت سے ہیں۔تاہم ان کا علاج ابھی چل رہا ہے۔ پولیس رپورٹ میں ملزم عابد سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے احسن اقبال پردیسی ساختہ پستول 30بورسے ایک فائر کیا ۔ گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگ کرناف کے نیچے پیٹ میں چلی گئی تھی۔ملزم نے 15گز کے فاصلے سے گولی چلائی۔ملزم عابدویرم گاؤں کا رہائشی ہے۔ملزم عابد کے 2بھائی ہیں والد کا نام محمد حسین ہے۔ملزم عابد حسین پرچون کی دکان پرکام کرتا ہے۔ملزم کی تاریخ پیدائش 13مئی 1995ء ہے۔ ملزم عابد دبئی بھی جا چکا ہے۔ جبکہ ڈی سی ناروال کا کہنا ہے کہ ملزم پرپہلے بھی تھانے میں ایک مقدمہ درج ہوا ہے۔ پولیس کی ٹیم ملزم سے متعلق ابھی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ ملزم عابد کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کودس روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے احسن اقبال پرحملے کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کی سربراہی میں جے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔جے آئی ٹی نے بھی کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.