لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مئی 2018 15:51

لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مئی 2018ء) :لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاﺅن میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ گارڈن ٹاﺅن میں موجود ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرا۔ طیارے تباہ ہونے کے حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

طیارہ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب فہیم اُڑا رہے تھے جبکہ ٹرینی عامر ا ن کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب نے بتایا کہ ٹیک آف کرنے کے بعد طیارے کا توازن بگڑ گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ کو بُجھایا۔ طیارہ گرنے سے ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :