جسٹس شوکر عزیز کا احسن اقدام؛ تمام ٹی وی چینلز کو پانچ وقت اذان نشر کرنے کا حکم

اس رمضان میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 مئی 2018 13:59

جسٹس شوکر عزیز کا احسن اقدام؛ تمام ٹی وی چینلز کو پانچ وقت اذان نشر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز کے نام ایک حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں تمام ٹی وی چینلز کو حک دیا گیا ہے کہ وہ پانچ وقت اذان کو ٹی وی چینل پر نشر کریں۔اسلام آباد ہائیکو رٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان کے دوران ہر قسم کے ٹی وی چینلز پر نیلام گھروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تمام ٹی وی چینلز کے لیے حکم دیا ہے کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکڑانک میڈیا کے نگراں ادارےاور پاکستان الیکٹانک میڈیا ریگولیٹری ا س کی سماعت کے دوران ڈی جی پیمرا نے کہا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو گائیڈ لائن جا ری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ اس سال رمضان میں کسی بھی ٹی وی چینل پر کوئی نیلام گھر یا سرکس شو نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ ہر چینل کے لیے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا بھی لازم ہو گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ اسلامی تشخص اور عقائد کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل کو بتائیں کہ اس رمضان میں کوئی داؤ نہیں لگے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ہر سال رمضان میں مختلف ٹی وی چینلز پر نیلام گھروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔تاہم اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر کسی بھی قسم کے نیلام گھر اور شرکس شو پر پابندی عائد کر دی ہے۔