Live Updates

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کیس کا فیصلہ قریب ہے

نواز شریف اس وقت شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مئی 2018 12:36

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کیس کا فیصلہ قریب ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ اب تو نواز شریف اپنی پسند کا نگران وزیر اعظم تک نامزد نہیں کروا سکیں گے،نگران وزیر اعظم کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہی نامزد کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب غیر متعلق ہو رہے ہیں ، وہ مایوسی کا شکار ہیں، ان کا مقدمہ احتساب عدالت میں اب اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے ، اور اب ان کو کٹہرے میں آنا ہے۔

ایک قانونی کارروائی ہے ،چونکہ اب پراسیکیوشن کا کیس مکمل ہوگیا ہے تو اب نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کٹہرے میں آ کر اپنا بیا ریکارڈ کروانا ہے ان کے بیانات پر جرح ہونی ہے جیسے واجد ضیا کے ساتھ ہوا تھا ان کے ساتھ بھی ویسا ہی عمل دہرایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نیب کے وکلا ان کے بیان پر جرح کریں گے۔ لیکن نواز شریف وہاں تک جانا نہیں چاہیں گے۔

وہ چاہیں گے کہ کوئی نہ کوئی ایسا کام ہو جائے کہ ان کی جان چھوٹ جائے ہو سکتا ہے کہ وہ باہر چلے جائیں۔ اسی لیے وہ نیب پر بھی دباؤ بڑھا رہے ہیں کہ میں ایسا کر دوں گا ویسا کر دوں گا، صابر شاکر نے کہا کہ جب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی پہلی تقریر میں میثاق جمہوریت کی بات کی تھی تب بھی احتسابی نظام کو شفاف بنانا اور اس میں تبدیلیاں لانا اس میں شامل تھا۔

صابر شاکر نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے لہٰذا اب دیکھنا یہ ہے کہ مقدمات کا اختتام کیسے ہو گا۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیرا عظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کئی مرتبہ نیب اور عدلیہ کو نشانہ تنقید بنا چکے ہیں، نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف احتساب نہیں بلکہ کوئی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات