احسن اقبال کو کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو کے وی وی آئی پی روم میں منتقل کر دیاگیا، واقعہ کا مقدمہ درج ،جے آئی ٹی تشکیل
وفاقی وزیر کے دو آپریشن کئے گئے ایک کا مقصد پیٹ سے گولی نکالنا ،دوسرے کا مقصد ٹوٹی ہوئی کہنی کی ہڈی کو جوڑنا تھا‘ ایم ایس ڈاکٹروں کے فیصلے کے مطابق احسن اقبال کے معدے میں جانے والی گولی کو نہیں نکالا گیا ‘ ڈاکٹر محمد امیر ،میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ڈی جی رینجرز ،سپیکر پنجاب اسمبلی ، وزراء ، پارٹی رہنمائوں اور پی ٹی آئی کے وفد نے وزیر داخلہ کی عیادت کی ، نیک خواہشات کا اظہار کیا
پیر 7 مئی 2018 20:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے فیصلے کے مطابق احسن اقبال کے معدے میں جانے والی گولی کو نہیں نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ آپریشن کے بعد ہوش میں ہیں اور ان کی حالت اچھی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امیر کے مطابق احسن اقبال کو فی الحال انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے اور چوبیس گھنٹے بعد انہیں پرائیویٹ روم منتقل کردیا جائے گا۔ کچھ دیر بعد احسن اقبال کو انتہائی نگہداشت یونٹ کے وی وی آئی پی روم میں منتقل کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس میں ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد امیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گولی لگنے سے احسن اقبال کی دو ہڈیا فریکچر ہوئیں جن کا آپریشن کر دیا گیا ہے ۔ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں چند روز ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت کا جائزہ لینے اور علاج معالجے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جس کے دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروق ، پروفیسر ڈاکٹر رانا ارشد اور پروفیسر ڈاکٹر علی رضا ہاشمی شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے آپریشن کے بعد احسن اقبال کی صحت کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے ۔دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کا مقدمہ نمبر 73/18 تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ اے ایس آئی محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قاتلانہ حملے اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آرکے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ نارروال میں جلسہ ختم ہونے پرکی گئی۔احسن اقبال پرقتل کی نیت سے 30 بورسے سیدھا فائرکیا گیا، واقع کے بعد موقع پربھگدڑمچ گئی جبکہ ملزم کواسلحہ سمیت موقع سے گرفتارکرلیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نارووال کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکرٹری کو بھیج دی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد طاہر کنوینر ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ ،ایس پی انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ ریجن فیصل گلزار اعوان شامل ہیں۔جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر (ر) اعظم سلیمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے احسن اقبال کے جلسے کے منتظم گلفام کیول کو بھی جلسے سے پہلے پولیس کو اطلاع نہ دینے پر حراست میں لیا ہے۔پولیس کے کہنا ہے کہ جلسے سے متعلق پولیس اور اسپیشل برانچ لاعلم تھی، جائے وقوعہ پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے طلب کرلیا۔علاوہ ازیں اہم شخصیات نے سروسز ہسپتال کا دورہ کر کے احسن اقبال کی عیادت کی ۔ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے سروسز ہسپتال جا کر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ۔ ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ڈی جی رینجرز کی سروسز ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، وزیر اعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان ، پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر ،وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، زعیم حسین قادری، ملک ندیم کامران ،خلیل طاہر سندھو ، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی سربراہی میں ابرار الحق اور ڈاکٹر مراد راس پر مشتمل وفد ،وفاقی سیکرٹری داخلہ ،سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، اراکین اسمبلی شعیب صدیقی ، نبیلہ حاکم علی سمیت دیگر شخصیات نے بھی سروسز ہسپتال میں زیر علاج احسن اقبال کی عیادت کر کے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ان شخصیات کی احسن اقبال کے صاحبزادے اور اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی اپنے نمائندے کے ذریعے احسن اقبال کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ کے زیر علاج ہونے اور اعلیٰ شخصیات کی آمد کے پیش نظر سروسز ہسپتال کے اطراف اور اندر پولیس سمیت حساس اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.