عائشہ گلالئی کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

12 مئی کو کرپشن کے خلاف اسلام آباد تا لاہور احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

پیر 7 مئی 2018 16:55

عائشہ گلالئی کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے عابد کے مقاصد کو فوجی عدالت میں بھیجا جائے، ہمیں مذہبی انتہاء پسندی سے لڑنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوں نے اعلان کیا کہ 12 مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے دن 11 بجے کرپشن کے خلاف جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گے جو براستہ جی ٹی روڈ موچی گیٹ لاہور پہنچے گی۔