امریکا اور فلپائن کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’بالیکتان 2018‘‘ شروع

پیر 7 مئی 2018 16:00

منیلا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) امریکا اور فلپائن کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’بالیکتان 2018‘‘ شروع ہو گئیں۔ان مشقوں جس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج شریک ہیں کا مقصد انسداد دہشتگردی اور انسانی ہمدردی کے لئے افواج کی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ سالانہ ’’بالیکتان 2018‘‘ مشقیں پیر سے شروع ہو کر 12 روز تک جاری رہیں گی جس میں روایتی اور غیر روایتی دونوں فوجی مہارتوں کا مظاہرہ اور تربیت شامل ہو گی۔

انھوں نے بتایا کہ مشقوں میں فلپائن کے 5,000 ہزار میرین فوجی،سیلرز اور ائر مین جبکہ امریکا کی3,000 فوجی مشقوں میں شریک ہیں۔مشقیں فلپائن کے مرکزی جزیرہ لوزون کے مختلف مقامات پر منعقد ہو ں گی۔ بالیکتان کا معنی ’کندھے سے کندھا‘ ملانا ہے۔

متعلقہ عنوان :