بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری صرف اپنی آزادی کیلئے برسرپیکار ہیں،وہاں کوئی دہشت گردی نہیں ہو رہی، بیگناہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان کا سیمینار سے خطاب
پیر 7 مئی 2018 00:50
(جاری ہے)
صدر مسعود احمد خان نے کہا کہ 1947ء سے لے کر اب تک بھارت مسئلہ کشمیر کے پرامن طریقہ سے حل سے انکاری ہے،بھارت نے کشمیر میں سات لاکھ مسلح افواج تعینات کر رکھی ہیں جو نہتے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں، سرعام نوجوانوں کو قتل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت تخریبی کارروائیوں اور تخریبی حربوں کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے،فاٹا، بلوچستان اور کراچی شہر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سرپرستی کررہا ہے۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے تاکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے دنیا کی توجہ کو ہٹا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے عام شہری، ان کی املاک، مال مویشیوں اور فصلوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ زمین کے کسی ٹکڑے کی ملکیت کا معاملہ نہیں بلکہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ہے تاکہ کشمیری عوام اپنی مرضی سے اپنی قسمت کا فیصلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلمانوں کے قتل عام کی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔سیمینار سے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کشمیر اور پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد حریت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت اپنے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام خاور، رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی اور کے آئی آر کے چیئرمین نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ تقریب میں مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات ، اساتذہ اور محققین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.