لاہور پریس کلب میں ممبرز اور اہلخانہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام

اتوار 6 مئی 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ممبرز اورانکے اہلخانہ کیلئے فضل ورحمت ویلفیئرفائونڈیش (رجسٹرڈ)کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں سروسز ہسپتال کے سابق ایم ایس اور چیئرمین فضل ورحمت ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) ڈاکٹر عبدالستار چوہدری، سروسز ہسپتال کے شعبہ آپتھل مولوجی کے سابق چیف ڈاکٹرارشادالحق چوہدری ،میوہسپتال کے شعبہ سکین ڈاکٹرجنید جاوید،ڈاکٹر طیب بھٹی،ڈاکٹر مبارک اور دیگر ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

کیمپ میں شریک ہونے والے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ میںصحافیوںاور انکے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور میڈیکل کیمپ کے شاندار انعقاد وانتظامات کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب کے صدراعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے اپنے پیغام میں کہاکہ پریس کلب ایک فیملی کلب ہے اور ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ممبرزا ور ان کی فیملیز کی صحت ،تفریح اور فلاح و بہبودمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور آج کامیڈیکل کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، گورننگ باڈی معزز ممبران اور ان کی فیملیزکے لئے مزید ایسے پروگرامزترتیب دیتی رہے گی جس سے وہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :