اسلام آباد،چور نے مسجد میں نماز پڑھنے والے کو بھی نہ بخشا

نماز کے دوران جیب سے نقدی نکال لی گئی

اتوار 6 مئی 2018 21:40

اسلام آباد،چور نے مسجد میں نماز پڑھنے والے کو بھی نہ بخشا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) چور نے مسجد میں نماز پڑھنے والے کو بھی نہ بخشا نماز کے دوران جیب سے نقدی نکال لی گئی ۔

(جاری ہے)

جی تیرہ کے حاجی اقبال نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نا معلوم چور نے میری جیب سے دوران نماز نقدی نکال لی ۔ جبکہ صمد مستقیم نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ وہ ٹیکسی گاڑی میں بیٹھا۔ڈرائیور نے اسے نشہ آور جوس پلا کراسکی جیب سے نقدی نکال لی۔پولیس نے دونوں درخواستوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :