نیب نے وفاقی وزیر کے خلاف مبینہ کرپشن شکایت پر انکوائری شروع کردی

نیب راولپنڈی ڈاکٹر طارق کے خلاف انکوائری رپورٹ جلد چیئرمین کو ارسال کرے گاجس کی روشنی میں انکے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات کاآغازکیا جائیگا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

نیب نے وفاقی وزیر کے خلاف مبینہ کرپشن شکایت پر انکوائری شروع کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف اپنی وزارت کے ماتحت محکموں میں مبینہ کرپشن شکایت پر انکوائری شروع کردی ہے ، نیب راولپنڈی ڈاکٹر طارق کے خلاف انکوائری رپورٹ جلد چیئرمین نیب کو ارسال کرے گاجس کی روشنی میں ڈاکٹر طارق کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات کاآغازکیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 17اپریل کو چیئرمین نیب نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، سپیشل ایجوکیشن اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور خرد برد کی شکایت کا نوٹس لیکر نیب راولپنڈی کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :