خیبر پختونخوا میں دمے کا عالمی دن او رپاکستان چسٹ سوسائٹی کے انتخابات

اتوار 6 مئی 2018 20:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان چسٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دمہ کا عالمی دن منایا گیا ۔ موقع کی مناسبت سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں تینوں تدریسی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر شاہد آفریدی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ دمہ بیماری کے بارے میں چسٹ وارڈ کے ا نچارج ڈاکٹر محمد یوسف تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دمہ بیماری کے حوالے سے تدریسی ہسپتالوں کے ٹی ایم اوز کے درمیان سوال و جواب کا مباحثہ ہو ا اور بہترین کاکردگی دکھانے والے ڈاکٹرو ںمیں سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ واضح رہے کہ سیمنار میں آئندہ دو سالوں کے لئے پاکستان چسٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا کے انتخاب عمل بھی لایا گیا اور اس موقع پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف ،نائب صدر ڈاکٹر تاج محمد ، جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نبیلہ باسط ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ضیاء ا لله ، پریس سیکرٹری ڈاکٹر محمد دوست اور کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر رخسانہ فاروں کو منتخب کیا گیا ۔ کابینہ کے ساتھ ساتھ مختلف ضلعوں سے ایگزیکٹیو ممبران بھی منتخب کئے گئے ۔