Live Updates

نیند میں ہونے کے باعث ٹرین سے گرکر پھسل گیا

نعیم بخاری کے ساتھ کیسے حادثہ پیش آیا؟ انٹرویو میں بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 17:20

نیند میں ہونے کے باعث ٹرین سے گرکر پھسل گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مئی 2018ء) نعیم بخاری کے ساتھ کیسے حادثہ پیش آیا؟ انٹرویو میں بتا دیا۔ نیند میں ہونے کے باعث ٹرین سے گرکر پھسل گیا. تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نمل یونیورسٹی کی چندہ مہم کےسلسلے میں لندن میں پہنچے تو اُن کے ساتھ زیر زمین اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں سینٹ میریز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش کر رہیں کہ نعیم بخاری کو پارک لین کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم عزیز و اقارب نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم بحاری کا کہنا تھا کہ میں نیند میں تھا اور اس وجہ سے ٹرین سے پھسل گیا۔مجھے اگلے دن اسپتال میں ہوش آیا تھا۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی اخبار میں حادثے سے متعلق شائع ہونے والی خبر بے بنیاد ہے کیونکہ مجھے کسی نے دھکا نہیں دیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز پہلے معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بحاری کے ساتھ لندن میں حادثہ پیش آنے کی خبر آئی تھی جس میں نعیم بخاری کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔ نعیم بخاری کے ساتھ یہ حادثہ پیش آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کرتی رہیں اور کہا جا رہا تھا کہ نعیم بخاری حادثاتی طور پرزخمی نہیں ہوئے بلکہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس بھی اب اس واقعے کو قاتلانہ حملے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہے۔اور کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جو مبینہ طور پر نعیم بخاری پر قاتلانہ حملے کرنے میں ملوث ہو سکتا ہے۔ زرائع کے مطابق کسی شخص نے مبینہ طور پر نعیم بخاری کو پلیٹ فارم پر دکھیلا دیا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔اور بعد ازاںنعیم بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔جس میں ایشیائی نسل کے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو نعیم بخاری پر حملہ کرنے کے بعد لوگوں کے ہجوم میں غائب ہو گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات