نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے نے نیا رخ اختیار کر لیا
بر طانوی پولیس نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو’اقدام قتل ‘ کےطور پر دیکھنا شروع کر دیا
مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 11:21
(جاری ہے)
اور کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جو مبینہ طور پر نعیم بخاری پر قاتلانہ حملے کرنے میں ملوث ہو سکتا ہے۔
زرائع کے مطابق کسی شخص نے مبینہ طور پر نعیم بخاری کو پلیٹ فارم پر دکھیلا دیا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔اور بعد ازاں نعیم بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔جس میں ایشیائی نسل کے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو نعیم بخاری پر حملہ کرنے کے بعد لوگوں کے ہجوم میں غائب ہو گیا تھا۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پولیس کے پاس اس مبینہ شخص کی ایک اور ویڈیو بھی موجود ہے جس سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ وہ شخص کس طرف سے آیا۔یاد رہے کہ اس حادثے سے متعلق نعیم بخاری کا اپنا بیان بھی آ چکا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے اپنے ہسپتال سے جاری بیان میں کہا کہ اسٹیشن کے اندر گر کر زخمی ہوا تھا ۔انکا کہنا تھا کہ چکر آنے پر منہ کے بل گرا جس کے باعث شدید چوٹیں آئی تھیں۔چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جاوں گا۔جس وقت یہ حادثہ ہوا تھا اس وقت میری بیٹی اور میری اہلیہ میرے ساتھ تھیں۔اس لیے بروقت طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ نعیم بخاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور تیزی سے روبہ صحت ہیں۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔۔سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والا پراپیگنڈا جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔یا درہے کہ کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کو لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر گرنے سے چوٹ آئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ لندن اسپتال میں زیر علاج ہونے پر ن لیگی کارکنان نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نعیم بخاری نے بیگم کلثوم نواز نے لندن میں زیر علاج ہونے پر تنقید کی تھی اور اب وہ خود لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے لندن میںنعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.