پپو،پپا،پھپھو پہلےاپنی ماں،بیوی اوربھابھی کےقاتلوں کوگرفتارکرو

ریورس گیئرلگ گیا اب متحدہ میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،وہ آکردیکھ لیں!جوکہتےتھے ایم کیوایم کےبخرے ہوگئے،اگرمہاجرصوبےکا مطالبہ نہیں آیا توہم نےلوگوں کوروکا ہے،ابھی توصرف یہ ٹریلر ہے۔سربراہ ایم کیوایم فاروق ستار کاعوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مئی 2018 23:08

پپو،پپا،پھپھو پہلےاپنی ماں،بیوی اوربھابھی کےقاتلوں کوگرفتارکرو
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی 2018ء) :ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پپو،پپا،پھپھو پہلےاپنی ماں،بیوی اوربھابھی کےقاتلوں کوگرفتارکریں،متحدہ میں کسی کوغدار نہیں کہا جائے گا،اب ریورس گیئر لگ گیا،وہ آکر دیکھ لیں!جوکہتے تھے کہ ایم کیوایم کے بخرے ہوگئے،اگرمہاجر صوبے کا مطالبہ نہیں آیا توہم نے لوگوں کوروکا ہے،ابھی توصرف یہ ٹریلر ہے۔

انہوں نے آج لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کیخلاف نفرت کے بیج بوئے۔تم نفرتوں کے بیج بوؤں گے ہم ان درختوں پرمحبت کے پھول اگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی تمہیں25سوارب میں سے 15سو ارب ہم دیں ۔اگر تم نے 9سوارب دیے تویہ صدقے سے بھی کم ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں زکواة پرگزارا کرنے کو کہا جارہا ہے۔

ہمیں کوٹہ سسٹم کی چکی میں پیسا جا رہا ہے۔تمام کراچی ، سکھر اور حیدرآباد کوتوچھوڑو۔تم یہ بتاؤ!کہ لاڑکانہ کوکتنی ترقی دی ہے؟سندھیوں نے سے کہتا ہوں کہ وڈیروں اور جاگیرداروں کی سلطنت کوخیرباد کہو۔انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد میں ہمیں جوچیلنج دیا گیا ہم اس کوقبول کرتے ہیں۔ابھی توصرف یہ ٹریلر ہے۔انہوں نے کہاکہ پپو، پیا اور پھپھو پہلے اپنی ماں ،بیوی اور بہن کے قاتلوں کوگرفتار کرو۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں کسی کوغدار نہیں کہا جائے گا۔آج کے بعد ریورس گیئر لگ گیا ہے۔جتنے اراکین چلے گئے ان کوغدار نہیں کہا جائے گا۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے بخرے نہیں ہوئے ہوئے ہیں۔جوکہتے تھے کہ ایم کیوایم کے بخرے ہوگئے وہ آکر دیکھ لیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا سندھ پوچھ رہا ہے کہ روٹی، کپڑا اورمکان کب ملے گا؟ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کی خواہش رکھتا ہے۔

سینئر ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ایک نوجوان قیادت کررہا ہے۔ جس کی زبان اور بات کی کسی کوسمجھ نہیں آتی بلکہ دیکھ کرتقریر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کئی بارحکومت میں آگئےاور کتنا اقتدارمیں آئیں گے؟ وزیر اعلیٰ اندرون سندھ سے منتخب ہوکریہاں حکمرانی کررہے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ عدالت سوال کررہی ہے صاف پانی کیوں نہیں فراہم کیا جارہا؟ بلدیاتی ادارے ہم سے کیلئے گئے،ان کوصرف ٹھیکے دینے کا شوق ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں اختیارات کا کیس لڑ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی نظریں اب کراچی اورحیدرآباد پر ہیں۔ اس موقع پرخواجہ اظہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو 44سال بعد لیاقت آباد یاد آیا ہے۔ لیاقت آباد والوں نے پیپلز پارٹی کو بتا دیا لیاقت آباد کیا ہے۔ فیصل سبزواری نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کی۔

لیاقت آباد اورایف سی ایریا کے لوگوں کودھمکی سے نہیں نکالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جلسہ کامیاب دکھانے کی کوشش کی۔ رہنماء عامر فاروق نے کہا کہ کراچی اور صوبے کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں۔ ہم حساب لیں گے لیکن حساب ووٹ کے ذریعے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم مظلوموں کی جماعت ہے اور ظالموں کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہوئی ہے۔ ایم کیوایم کے سینئر رہنماء خالد مقبول نے کہا کہ ہم تمہارے لیے مستقل قومی مصیبت ہیں اور رہیں گے۔ ہم مظلوموں کے لیے مستقل قومی محبت ہیں۔