ڈاکٹر فاروق ستار و عامر خان کی قربتیں عارضی ہیں، نبیل گبول

جاگ مہاجر جاگ کے نعرے لگا کر لسانیت کی سیاست پر اتر آئی پیپلزپارٹی ایسا نہیں کرنے دے گی، رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 5 مئی 2018 22:47

ڈاکٹر فاروق ستار و عامر خان کی قربتیں عارضی ہیں، نبیل گبول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار و عامر خان کیقربتیں عارضی ہیں۔ جاگ مہاجر جاگ کے نعرے لگا کر لسانیت کی سیاست پر اتر آئی پیپلزپارٹی ایسا نہیں کرنے دے گی۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی مگر وہ پھر بہادر آباد گروپ میں چلے گئے۔

عارضی طور پر متحد ہوئے ہیں عامر خان ‘ فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی ایک جگہ پر رہ نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار سینئر رہنماء ہیں انہوں نے عامر خان پر متعدد الزامات عائد کئے فاروق ستار کس طرح عامر خان کے نیچے بیٹھے گا۔ کینویز شپ بھی فاروق ستار کو نہیں ملنے والی ان کی قربت 24 گھنٹے کی ہے۔ یہ قربت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر لسانیت کی سیاست کررہی ہے جاگ مہاجر جاگ کے بینر اور نعرے لگائے گئے ہیں ہم ان کو لسانیت کی سیاست نہیں کرنے دین گے۔ ہم نے مہاجروں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کو لسانیت کی سیاست نہیں کرنے دے گی۔ اور نہ ہی کراچی کے حالات کو خراب کرنے کی اجازت دے گی۔