ایران نواز حوثی باغی خطے کے لئے بڑاخطرہ ہیں،کرنل ترکی المالکی

یمن میں امن و سلامتی سے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور خطے میںامن کو فروغ ملے گا،ترجمان عرب اتحاد

ہفتہ 5 مئی 2018 20:52

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی خطے کے لئے خطرہ ہیں،یمن میں امن و سلامتی سے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور خطے میںامن کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن میں امن و سلامتی کے آنے سے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور خطے میں بھی امن کو فروغ ملے گا۔

سعودی وزارت خارجہ کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں نوری المالکی کا کہنا تھا "ایرانی یمن کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے لئے تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے ابھائ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے خودکش حملے کئے ہیں اور دوسری طرف باب المندب اور بحیرہ احمر کو تیز رفتار کشتیوں سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔"