افغان ضلع کو ہستان پر طالبان کا قبضہ، فورسز پسپا،چارسینئر اہلکاروں سمیت 11فوجی ہلاک
طالبان نے عدالت کی عمارت کو آگ لگا دی ،راکٹ حملوں سے پولیس مرکز تباہ،ہرات میں فوجی اپنے تین ساتھیوں کو ہلاک کرکے فرار
ہفتہ 5 مئی 2018 12:27
(جاری ہے)
شمال مشرقی زون کی افغان اسپیشل فورس کے ترجمان جاوید سلیم نے بتایا کہ بدخشاں صوبے کا ضلع کوہستان کل شام دشمنوں کے کنٹرول میں چلا گیا ہے اور ہمیں وہاں سے پسپا ہونا پڑا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی مرکز سے باہر موجود افغان فورسز جوابی حملہ کرنے اور قبضہ واپس لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔بدخشاں صوبائی کونسل کی ایک رکن طاہرہ صباح عالمیار نے بتایا کہ دو اہم ضلعی عمارتوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ طالبان نے ٹیلی مواصلات کا نظام بھی کاٹ دیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چار سینئر فوجی عہدے داروں سمیت 11 گیارہ سیکیورٹی اہل کار مارے گئے ۔ ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ طالبان نے فوجی ساز وسامان بھی تباہ کر دیا ہے۔طالبان کی جانب سے کوہستان پر قبضہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب چند روز پہلے افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق اسپیشل انسپکٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 407 افغان اضلاع میں سے 59 پر طالبان کا کنٹرول ہے جب کہ 119 اضلاع میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائیاں ہو رہی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کا کنٹرول صرف 229 اضلاع تک محدود ہے۔ادھرافغانستان سے ہی ایک اور خبر میں بتایا گیا کہ ایک فوجی عہدے دار اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ صوبہ ہرات میں پیش آیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.