نظرانداز کرنے پر گھوڑے نے سابقہ مالکن پر 1 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 مئی 2018 23:49

نظرانداز کرنے پر گھوڑے نے سابقہ مالکن پر 1 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ ..

اوریگون سے تعلق رکھنے والی ایک  خاتون نے سردیوں میں اپنے گھوڑے  کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے بغیر حفاظتی اقدامات کے باہر کھڑا کیے رکھا جس سے وہ درد و تکلیف میں مبتلا رہا۔اسی وجہ سے اس گھوڑے نے اس خاتون پر  100,000 ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔
عموماً جانوروں کو اتنے حقوق حاصل نہیں ہیں کہ وہ کسی انسان کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکیں۔

(جاری ہے)

لیکن امریکی ریاست اوریگون میں 2014 سے ہی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے  کہ چونکہ جانور بھی جرائم کا شکار  ہو سکتے ہیں لہٰذا وہ بھی قانون کے مطابق محفوظ ہیں۔اس مقدمے میں جسٹس نامی گھوڑا ہی مدعی ہے اور اس کی طرف سے  وکلاء کی ایک ٹیم مقدمہ لڑے گی۔
  پورٹ لینڈمیں  جسٹس کی قانونی ٹیم اینیمل لیگل ڈیفنس فنڈ کے مطابق مذکورہ خاتون نے سردی میں اپنے 8 سالہ گھوڑے جسٹس کو بغیر کسی مناسب انتظام کے باہر کھڑا کیے رکھا جس کی بنا پر وہ جلدی انفیکشن اور شدید ٹھنڈ سے کافی متاثر ہوا۔ یہ رقم جسٹس کی موجودہ ضروریات، طبی علاج، اور مستقبل میں اس کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔