بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 05مئی سے شروع ہوں گے

جمعرات 3 مئی 2018 23:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ء 05مئی 2018ء بروز ہفتہ سے شروع ہورہا ہے ، تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، تمام امیدواران کی رول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیں،ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپیں اپنے ادارہ سے رابطہ کرکے وصول کریں اور پرائیویٹ امیدواران بورڈ کی ویب سائٹ www.bise.rawalpindi.edu.

(جاری ہے)

pk پر جاکر اپنا ’’ب ‘‘ فارم نمبر انٹر کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر051-5450917,051-5450918 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2018ء کے لیے 195امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2018ء حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOPsپر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے،سوالیہ پرچہ جات کی بروقت اور صحیح کشادگی ، نگرانی کی تمام تر ذمہ داری ریذیڈنٹ انسپکٹر پر عائد کی گئی ہے، تمام امتحانی مراکز کے ریذیڈنٹ انسپکٹرز/تمام سربراہانِ ادارہ جات ہر صورت صبح7:50بجے اپنی حاضری یقینی بنائیں،ریذیڈنٹ انسپکٹر کو چاہیے کہ سنٹر سپرنٹنڈنٹ جب بینک سے سوالیہ پرچہ جات صبح و شام کی باقاعدہ پڑتال کے بعد لے کر سنٹر میں آئے تو وہ بھی اس چیز کی دوبارہ پڑتال کرے کہ سوالیہ پرچہ جات کے لفافے پر صبح و شام مضمون کا نام اور تاریخ درست درج ہے، ریذیڈنٹ انسپکٹر پرچہ شروع ہونے سے قبل امتحانی سنٹر سے باہر ہی تمام امتحانی عملہ سے موبائل فون اپنی تحویل میں لے گا،پرچہ شروع ہونے سے قبل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تمام امیدواران کی جامع تلاشی لیں گے اگر کسی امیدوار دانستہ یا غیردانستہ نقل کا کوئی مواد نقل آئے تو وہ اسے اپنے قبضے میں لے کر فوری طور پر اسے ضائع کردے،امتحانی عمل کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی، پرچہ کھلنے سے قبل صبح8:22بجے سپرنٹنڈنٹ کیمرے کے سامنے عکسی بندی کروائے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرے گا سوالیہ پرچہ جات کا کا لفافہ سربمہر ہے اور اس بات کی تسلی کرے گا کہ صبح کے سوالیہ پرچہ جات کے لفافے کا رنگ سبز اور شام کے لفافے کا رنگ خاکی ہے، سپرنٹنڈنٹ صبح8:22بجے اور شام کو 1:22بجے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، 2 نگرانوں اور 3 طلباء کی موجودگی میں سوالیہ پرچہ جات کھولے گا،تمام امتحانی مراکز کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم جو کہ بورڈ آفس میں واقع ہوگا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :