تھانہ صدر کی حدود میں حساس ادارے کی کوسٹر پر خود کش حملہ‘ حساس ادارے کا ڈرائیور اور ایک 22سالہ نوجوان شہید ہو گیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) تھانہ صدر کی حدود میں حساس ادارے کی کوسٹر پر خود کش حملہ ، حساس ادارے کا ڈرائیور اور ایک 22سالہ نوجوان راہ گیر جو کہ نماز پڑھنے مسجد جا رہا تھا شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

حساس ادارے کے ایک زخمی نے بتایا کہ حساس ادارے کی شفٹ ختم ہونے کے بعد ان کی کوسٹر ڈھوک گاماں کے نزدیک سپیڈ بریکر پر آہستہ ہوئی تو ایک نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے جو کہ خود کش حملہ آور تھا پہلے کوسٹر کے ڈرائیور پر فائرنگ کی بعد ازاں اس نے اپنے آپ کو کوسٹر کے سامنے دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حساس ادارے کا ڈرائیور اکرم نیازی ، 22سالہ راہ گیر حبیب خان جو کہ نماز کیلئے مسجد جا رہا تھا شہید ہو گئے جبکہ 14افراد جن میں راہ گیر اور حساس ادارے کے افراد بھی شامل ہیں زخمی ہو گئے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں گل زدین، باغ زرین ، مقررب بی بی ، منصب خان ، محمد سعید ، نزاکت ، محمد شعیب ، عبید ، احسان علی ، مسرت بی بی ، حسین ، ممتہا بی بی ، حافظ افتخار اور انجم زخمی ہو گئے ان زخمیوں میں2زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے ۔