چینی کمپنیوں نے پیداوار بڑھانے کے لیے ملازموں کو دماغی لہریں مانیٹر کرنے والے ہیلمٹ پہنا دئیے
امین اکبر جمعرات 3 مئی 2018 23:49
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین میں کئی کمپنیاں ملازموں کی ذہنی حالت پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے خصوصی ہیلمٹ یا ہیٹ استعمال کر رہی ہیں۔یہ ہیلمٹ ملازمین کی دماغی سرگرمیوں کو مانیٹر کرتے ہیں۔ یہ ہیلمٹ سارا ڈیٹا کمپیوٹر پر منتقل کرتے ہیں۔ کمپیوٹر پر مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا استعمال کر کے ملازمین کی مختلف جذباتی کیفیات کا پتا چلایا جاتا ہے۔اس ڈیٹا اور الگورتھم سے انتظامیہ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ ملازمین کس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اس کے بعد انتظامیہ ملازمین کی ذہنی حالت کے مطابق اُن کے کام کے اوقات کار کا تعین کرتی ہے۔
(جاری ہے)
ہانگژو کی ایک کمپنی سٹیٹ گرڈ ژجیانگ الیکٹرک پاور اُن بہت سی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اپنے ملازمین کی ذہنی حالت کا پتا چلانے کے لیے برین ویو مانیٹرنک ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کمپنی کے 40 ہزار ملازمین صوبے میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے ذمہ دار ہیں۔ 2014 سے لاگو اس طریقہ کار کے تحت کمپنی کے منافع میں 2 ارب یوان یا 315 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری کمپنیوں ، جہاں برین ویو مانیٹرنگ ہیلمٹ استعمال ہوتے ہیں، نے بھی اپنی پیداوار اور منافع میں اضافے کی رپورٹ دی ہے۔
اس طریقہ کار کے تحت جب کمپنی کے اہم افراد کی ذہنی حالت کافی جذباتی ہوتی ہے تو انہیں چھٹی پر بھیج دیا جاتا ہے یا انہیں کوئی آسان کام دے دیا جاتا ہے۔ایسا نہ کیا جائے تو پوری ٹیم کی کارکردگی ہی متاثر ہوتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.