نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 23:36

نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ - 03 مئی 2018ء ) :یو این کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔کسی بھی ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہونا ایک بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ یہی ایک طبقہ ایسا ہے جس کی توانائیوں کو موثر انداز میں استعمال کر کے کوئی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی تاریخ میں کوئی بھی انقلاب اور تحریک ایسی نہیں ہے جس میں نوجوانوں کا قابل ذکر کردار موجود نہ ہو۔نوجوانوں کے حوالے اس ہمارے ملک کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میں آبادی کی کثیر تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان نوجوان آبادی پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔اس حوالے سے ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت انداز میں استعمال کر کے ان سے استفادہ حاصل کریں۔