چیف جسٹس کا کالنگ کارڈ پر 40روپے ٹیکس پر نوٹس ،عوام نے شکریہ چیف جسٹس کے نعرے لگا دئیے

چیف جسٹس کے کالنگ کارڈ پر 40روپے ٹیکس پر نوٹس لینے کے بعد عوام کی جانب سے چیف جسٹس کو والہانہ انداز میں خراج عقیدت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 21:43

چیف جسٹس کا کالنگ کارڈ پر 40روپے ٹیکس پر نوٹس ،عوام نے شکریہ چیف جسٹس ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ - 03 مئی 2018ء ) :چیف جسٹس کا کالنگ کارڈ پر 40روپے ٹیکس پر نوٹس ،عوام نے شکریہ چیف جسٹس کے نعرے لگا دئیے۔ چیف جسٹس کے کالنگ کارڈ پر 40روپے ٹیکس پر نوٹس لینے کے بعد عوام کی جانب سے چیف جسٹس کو والہانہ انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کارڈ چارجنگ پر ہونے والی کٹوتیوں کا از خود نوٹس لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ بتایا جائے موبائل فون کارڈ پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں۔ 100 روپے کا کارڈ چارج کرنے پر تقریبا 40 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں۔ یہ کٹوتیاں کس قانون کے تحت کی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے بعد ،عوام نے شکریہ چیف جسٹس کے نعرے لگا دئیے۔

چیف جسٹس کے کالنگ کارڈ پر 40روپے ٹیکس پر نوٹس لینے کے بعد عوام کی جانب سے چیف جسٹس کو والہانہ انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے چند ٹوئیٹس آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔