لاہور، دسویں کا امتحان دینے والے تمام طالبعلموں کو ایک نمبر اضافی ملے گا

چیئرمین لاہور بورڈ نے لاہور ہائیکورٹ کے روبروانگریزی کے معروضی امتحان میں غلطی کا اعتراف کر کے ایک نمبر اضافی دینے کی یقین دہانی کروا دی

جمعہ 4 مئی 2018 00:01

لاہور، دسویں کا امتحان دینے والے تمام طالبعلموں کو ایک نمبر اضافی ملے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) دسویں کا امتحان دینے والے طالبعلموں کے لیے خوشخبری، دسویں کا امتحان دینے والے تمام طالبعلموں کو ایک نمبر اضافی ملے گا چیئرمین لاہور بورڈ نے لاہور ہائیکورٹ کے روبروانگریزی کے معروضی امتحان میں غلطی کا اعتراف کر کے ایک نمبر اضافی دینے کی یقین دہانی کروا دی معاملہ کیا تھا۔، جسٹس امین الدین خان اورجسٹس عاطرمحمود پرمشتمل دورکنی بنچ نے سکول ٹیچرمحمد ارشد عباس کی درخواست پرسماعت کی جس میں دسویں کے انگریزی اور فزکس کے معروضی پرچے میں غلطیوں کا انکشاف کیا گیا درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معروضی پرچے میں غلطیوں سے ہزاروں طالبعلموں کا مستقبل دائو پر لگا وکیل نے استدعا کی کہ عدالت انگریزی اور فزکس کے معروضی پرچے کی ری چیکنگ اور اضافی نمبر دینے کا حکم دے عدالتی حکم پرچیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹراسماعیل اور کنٹرولرامتحانات پروفیسر ناصر جمیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ انگریزی کے معروضی پرچے میں ایک غلطی کا انکشاف درست ہیں اس لیے تمام طالبعلموں کو ایک نمبر اضافی دیا جائے گا جبکہ فزکس کے معروضی پرچے میں غلطیوں کی قبل ازوقت درستگی کر دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے چیئرمین بورڈ کے موقف کی مخالفت کی اور کہا کہ فزکس کے معروضی پرچے میں غلطیاں قبل از وقت درست نہیں کی گئیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ آپ اس مقدمے میں براہ راست متاثرہ فریق نہیں اس لئے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر سوالیہ نشان ہے بچوں کا معاملہ ہے عدالت صرف اس لئے آپکو سن رہی ہے عدالت نے چیئرمین لاپور بورڈ کی یقین دہانی پر انگریزی کے معروضی پرچے کے خلاف درخواست نمٹا دی جبکہ فزکس کے معروضی پرچے پر اٹھائے گئے اعتراضات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔