سینیٹ کمیٹی نے 100روپے کے کالنگ کارڈ پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز دے ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 21:11

سینیٹ کمیٹی نے 100روپے کے کالنگ کارڈ پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز دے ڈالی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ - 03 مئی 2018ء ) :سینیٹ کمیٹی نے 100روپے کے کالنگ کارڈ پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز دے ڈالی۔سینیٹ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ 100روپے مالیت کارڈ پر ہر قسم کا ٹیکس ختم کر دیا جائے جبکہ رات کے وقت کال پیکجز پر بھی پابندی عائد ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں فنانس بل 2018کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل یدنے پر بات کی گئی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں سینیٹر سراج الحق نے تجویز دی کہ 100 روپے مالیت کے کالنگ کارڈ پر ہر قسم کے ایڈوانس اور سیلز ٹیکس پر پابندی ہونی چاہیے۔سینیٹر سراج الحق نے رات کے وقت کال پیکجز پر بھی پابندی کے حق میں آواز بلند کی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ نائٹ پیکجز کے حوالے سے معاملہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی کے سپرد کرنا چاہیے۔اس موقع پر سینیٹر عتیق شیخ نے بھی 100روپے کے کالنگ کارڈز پر سے ہر قسم کا ٹیکس اٹھانے کی حمایت کی ۔یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لے کر جواب طلب کر چکے ہیں۔