Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے کرائے گئے حالیہ سروے میں چوہدری نثار راولپنڈی ڈویژن میں مقبول ترین امیدوار قرار

این اے 59 سے 98 فیصد اور این اے 63 میں(ن )لیگ کے حامی 99 فیصد ووٹرزکی سابق وزیرداخلہ کے حق میں رائے این اے 59 میں 15 اور این اے 63 میں تحریک انصاف کے 7 فیصد حامیوں کا بھی نثار کو ووٹ دینے کا عندیہ

جمعرات 3 مئی 2018 23:50

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے کرائے گئے حالیہ سروے میں چوہدری نثار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے پارٹی اور امیدواروں کی مقبولیت کا پتا چلانے کے لئے کرائے گئے حالیہ سروے میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان راولپنڈی ڈویژن میں مقبول ترین امیدوار قرار دیئے گئے ہیں اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59 کے نون لیگ کے 98 فیصد ووٹرز جب کہ این اے 63 میں نون لیگ کے حامی 99 فیصد ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کے حق میں رائے دی اور این اے 59 میں تحریک انصاف کے 15 فیصد ووٹرز اور این اے 63 میں تحریک انصاف کے 7 فیصد حامیوں نے چوہدری نثار کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن اینڈریسرچ (آئی پی او آر) کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور حلقہ این اے 63 میں کیے گئے سروے کی نئی معلومات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59کے 62فیصد ووٹرز نے شخصیت کی مقبولیت کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کے حق میں جب کہ 17 فیصد نے تحریک انصاف کے کرنل (ر) اجمل شبیر راجہ ، 4 فیصد نے راجا بشارت اور1 فیصد نے غلام سرور اور خرم پرویزکے حق میں ووٹ دیا ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 63کے 40فیصد ووٹرز نے مسلم لیگ (ن) جبکہ 38فیصد ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے۔حلقہ این اے 59کے تحریک انصاف کے 63فیصد ووٹرز نے کرنل(ر) اجمل شبیر اور 15فیصد پی ٹی آئی ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیاجبکہ اور این اے 63 میں تحریک انصاف کے 7 فیصد حامیوں نے چوہدری نثار کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ۔ سروے کے مطابق حلقہ این اے 59کے مسلم لیگ (ن) کی98فیصد ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان،01فیصد نے پرویز وقار کو ووٹ دینے کا عندیہ دیاجبکہ 99فیصد (ن)لیگی ووٹرز نے حلقہ این اے 63میںچوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات