ملتان،گیارہ مئی کو جلسے کے معاملے پر ن لیگ اور جمشیددستی میں تنازع کھڑا ہوگیا

،نوازشریف کا 11 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ گراونڈ میں جلسہ ،جمشید دستی بھی اسی دن اسی مقام پرجلسہ کرنے پربضد نوازشریف نے مجھے بے گناہ جیل میں بھجوایا ،کسی صورت ان کو ملتان میں جلسہ نہیں کرنے دوں گا،میں نے جلسہ کے مقام اورتاریخ کابہت پہلے اعلان کیا ، تبدیل نہیں کروں گا، جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو حالات کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرملتان پر ہوگی،سربراہ عوامی راج پارٹی جمشیددستی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 23:50

ملتان،گیارہ مئی کو جلسے کے معاملے پر ن لیگ اور جمشیددستی میں تنازع ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) گیارہ مئی کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ گراونڈ جلسے کے معاملے پرمسلم لیگ ن اور سربراہ عوامی راج پارٹی جمشیددستی میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔جمشیددستی نے گیارہ مئی کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں اپنی پارٹی کے جلسے کی تاریخ اور مقام تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اورمریم نوازشریف نے بھی گیارہ مئی کو اسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مجھے بے گناہ جیل میں بھجوایا ،اب کسی صورت انہیں ملتان میں جلسہ نہیں کرنے دوں گا۔قلعہ کہنہ قاسم باغ گراونڈ کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ عوامی راج پارٹی مزدرووں اورکسانوں کی جماعت ہے ،ہمارے جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ن لیگ پاکستان عوامی راج پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اس لیے وہ اوچھے ہتکھنڈے اختیار کررہی ہے۔،انہوں نے کہا کہ وہ جلسہ کی تاریخ بہت پہلے انائونس کرچکے ہیں ،اب جلسہ کا مقام اورتاریخ تبدیل نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر گیارہ مئی کو جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو حالات کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرملتان پر ہوگی۔