بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات بھی طے

جمعرات 3 مئی 2018 23:23

بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، وزیراعلیٰ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل جمعہ کو کوئٹہ پہنچیںگے جہاں وہ ہاکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرینگے ،پاکستان پیپلزپارٹی کے 4مئی کو کوئٹہ میں ہونیوالے جلسہ عام کیلئے شہر کو پیپلزپارٹی کے جھنڈوں ،بینرز اور پینافلیکس سے سجادیاگیاہے،قیوم سومرو اور دیگر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ،صوبائی صدر علی مدد جتک کاکہناہے کہ جلسہ عام سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ،آج بروز(جمعہ) کوئٹہ میں ہونے والا پیپلزپارٹی کا جلسہ تاریخی نوعیت کا ہوگا ،بلوچستان کی عوام پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کرینگے ۔

(جاری ہے)

علی مدد جتک کے مطابق 80افراد کی گنجائش کا اسٹیج بنایاجارہاہے جبکہ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کیلئے سیکورٹی اہلکاروں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے رضار کار بھی موجود ہونگے ۔پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ جلسے کے شرکاء کیلئے گرائونڈ میں 13ہزار سے زائد کرسیاں رکھی جائیںگی جبکہ جلسہ گاہ میں خواتین اور وی آئی پیز کیلئے علیحدہ انکلیوژر قائم کئے گئے ہیں ۔