قندیل بلوچ قتل کیس؛ مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 18:32

قندیل بلوچ قتل کیس؛ مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد
ملتان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03 مئی 2018ء ) :قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل قتل کیس کی آج ملتان میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی ہے۔سماعت کے دوران مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں مفتی عبدالقوی کے علاوہ وسیم حق نواز ،باسط اور اسلم شاہین شامل ہیں۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد پانچوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے 14 مئی کو گواہان کو طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ 15 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا تھا جس پر انکے بھائی نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔