فیس بک پر43ملین مداحوں کیساتھ مودی کامقبولیت میں دنیا بھر میں پہلانمبر
مودی اور ٹرمپ کے بعد اردن کی ملکہ رانیا کا پیج لائیک کرنے والے فیس بٴْک صارفین کی تعداد 16 ملین سے زائد ہے،رپورٹ
جمعرات 3 مئی 2018 20:07
(جاری ہے)
بھارتی وزارت عظمیٰ کا آفیشل فیس بٴْک پیچ بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔
مودی کی پوسٹ کی گئی ایک تصویر کو 1.1 ملین لائکس ملے۔فیس بٴْک پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مداحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ ایک برس میں گیارہ فیصد مزید اضافے کے ساتھ مودی کا فیس بک پیج پسند کرنے والوں کی مجموعی تعداد 43.2 ملین ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں سربراہان حکومت و مملکت میں سے فیس بٴْک پر دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے مداحوں کی تعداد 23.1 ملین ہے۔ یوں مودی ٹرمپ کی نسبت اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بہت آگے ہیں۔ تاہم ٹوئٹر پر ٹرمپ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 51.4 ملین اور مودی کے فالوورز کی تعداد 42.3 ملین ہے۔مودی اور ٹرمپ کے بعد اردن کی ملکہ رانیا کا پیج لائیک کرنے والے فیس بٴْک صارفین کی تعداد 16 ملین سے زائد ہے۔ دیگر براعظموں کے مقابلے میں فیس بٴْک کے استعمال کا رجحان ایشیائی ممالک میں زیادہ ہے۔ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون سن کا پیج لائیک کرنے والوں کی تعداد میں ایک برس کے دوران پچاس فیصد اضافہ ہوا اور اب کے فیس بٴْک فینز کی تعداد 9.6 ملین ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تعداد کمبوڈیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد (7.1 ملین) سے بھی زیادہ ہے۔اس تحقیقی جائزے میں حکومتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساڑھے چھ سو سے زائد اکاؤنٹس کا جائزہ لیا گیا۔ایک برس کے عرصے کے دوران امریکی صدر نے اوسطاً ہر روز پانچ پوسٹس کیں جب کہ مودی کی اوسط پوسٹس کی تعداد ٹرمپ سے بھی نصف رہی۔ صدر ٹرمپ کی پوسٹس پر ’انٹریکشنز‘ کی تعداد 205 ملین رہی جب کہ اس کے مقابلے میں مودی کے پیج پر انٹریکشنز کی تعداد 113.6 ملین رہی۔اس جائزے مین یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ایسے رہنماؤں کی تعداد بھی کافی کم ہی ہے جو اپنے سوشل میڈیا پیج خود ہی چلاتے ہیں۔ زیادہ تر رہنماؤں کے سوشل میڈیا پیجز ان کی اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں چلاتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.