پنجاب ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن مطالبات کی منظوری کیلئے پھر میدان میں آگئے

جمعرات 3 مئی 2018 20:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پنجاب ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری کیلئے پھر میدان میں آگئے ڈاکٹرز کی احتجاجی ریلی ‘پنجاب میڈیکل کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی‘ ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کر دیا ‘ لیکچرار کی طرز پر ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں براہ راست انڈکشن دی جائے‘ ہزاروں ڈاکٹرز سروس اسٹرکچر اور پرموشن سے محروم ہیں‘ چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ ایک بیڈ پر تین تین مریضوں اور ڈاکٹرز اور سٹاف پر 302 کے مقدمات ختم کئے جائیں