ساہیوال، ڈاکٹر ایسو سی ایشن ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ڈاکٹروں نے احتجاجی کیمپ لگا کر بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عباس،ڈاکٹر کنیزہ ،ڈاکٹر بر ہان نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ڈاکٹر کی خالی آسامیاں میرٹ پر پر کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیبارٹری کے تمام ٹیسٹ فری کر نے کا مطالبہ کیا اور لیبارٹری میں ٹیسٹ کی بجائے باہر سے ٹیسٹ بند کئے جائیں اور لیبارٹری کو مزید فعال کیا جائے ۔مریضوں کو ادویات کی قلت کا سامنا ہے فراہم کی جائیں ۔ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران ایمر جنسی اور وارڈوں میں ڈاکٹروں نے کام بند رکھا جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔