کوئٹہ میں زیر تعمیرمکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3مزدور جاں بحق

بدھ 2 مئی 2018 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) کوئٹہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3مزدورملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3مزدور عبدالجبار ، محمد عدل اور ایک نامعلوم مزدور جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشیں ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچادیں جہاں دو نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ ایک نعش شناخت کیلئے ہسپتا ل کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :