اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ میں خاص کیا ہے،تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 23:09

اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ میں خاص کیا ہے،تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ میں خاص کیا ہے،تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ ایسی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ میں خاص کیا ہے،تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ ایسی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

غیر ملکی خبری ادارے کو ائریکٹر شہری ہوابازی عامر محبوب نے بتایا کہ یہ ائیرپورٹ 4238ایکڑ پر مشتمل پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ ائیر پورٹ ہے جس میں 70 کے قریب بریفنگ کاونٹر ہیں۔پرانے ائیرپورٹ پر 2 جبکہ نئے پر 7 اسکیننگ مشینیں لگائی گئی ہیں۔ائیر پورٹ پر ایسی مشین بھی نصب کر دی گئی ہے جو پورے انسانی جسم کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یوں مسافروں کو اے ایس ایف کے جوانوں کے ہاتھوں چیکنگ کے دوران جس شرم اور جھجھک کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہ بھی اب نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر سگریٹ نوشی کے لیے الگ سے احاطہ بنایا گیا ہے۔مسافروں کی رہنمائی کے لیے ائیرپورٹ کے نقشے پر مشتمل بورڈ لگایا گیا ہے تا کہ مسافر جان سکیں کہ ائیر پورٹ کے کس حصے پر کیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں 9 دروازے بیرون ملک کے لیے جبکہ 6 دروازے اندرون ملک آمدورفت والوں کے لیے ہیں۔آرام دہ ترین نشستیں بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں جس میں مسافر آرام بھی کر سکتے ہیں۔

موبائل چارجنگ کے لیے مخصوص لاکس ہیں جن میں آپ موبائل لگا کر انہیں لاک کر سکتے ہیں جو آپ کے تھمب امپریشن سے لاک اور ان لاک ہوگا۔اس کے علاوہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے آمد اور روانگی پر گالف کارٹ بھی منگوائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانی ثقافت کو متعارف کروانے کے لئے ایک گوشے کو ٹرک آرٹ سے سجایا گیا ہے۔سامان کی آمد ورفت کے لیے اعلیٰ معیار کی اٹالین ٹرالیاں منگوائی گئی ہیں جن کو استعمال کرنا انتہائی آسان اور پر سہولت ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو رخصت اور انکو خوش آمدید کہنے والے افراد کے لیے الگ سے جگہ بنائی گئی ہے جس میں دکانیں اور فوڈ کورٹ جیسی سہولیات موجود ہیں علاوہ ازیں یہاں بچوں کے لیے الگ ایریا موجود ہے۔