Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج

اگر ان میں جرات ہے تو نام لیں کہ کن سے ان کا مقابلہ ہے ، فواد چودھری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 22:38

پاکستان تحریک انصاف کا مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج کر دیا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر ان میں جرات ہے تو نام لیں کہ کن سے ان کا مقابلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کے عوام کا خون پی رہے تھے۔عمران خان نے عوام کو بتایا کہ اصل جمہوریت کیا ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنی ذات کو سامنے رکھ کر یہ تقاریر کرتے ہیں۔انہوں نے نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں جرات ہے تو نام لیں کہ کن سے ان کا مقابلہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آج عدلیہ ان سےکرپشن کے سوالات نہ پوچھیں تو سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات