پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

پاکستان نے بھارتی شہری جتندراکوانسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ترجمان دفتر خارجہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 22:12

پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔پاکستان نے بھارتی شہری جتندراکوانسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر تے ہوئے بھارتی شہری جتندراکوانسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابقجتندرا خون کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، جتندرا کوانسانی بنیادوں پررہا کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔جتندرا2014 میں گرفتار ہوا،اسی سال جولائی میں سزا بھی ختم ہوگئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ ماہ جتندرا کی بھارتی شہری ہونےکی تصدیق کی۔یاد رہے کہ جتندر 2014  میں راجھستان کی سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔