پاک فوج کا گیاری سیکٹر کے شہداء کو خراج تحسین،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی،آئی ایس پی آر

بدھ 2 مئی 2018 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاک افواج کی جانب سے سیاچن گیاری سیکٹرکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گیاری سیاچن کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں کورکمانڈرراولپنڈی ، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور شہداکے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کورکمانڈرراولپنڈی نے شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے، بعد ازاں انہوں نے شہدااورانکے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ 2012 میں گیاری سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر متعدد فوجی شہید ہوگئے تھے ۔