پنجاب کا موڈ بتا رہا ہے کہ اس مرتبہ آزاد امیدواروں کی دال نہیں گلنے والی

جو لوگ ن لیگ کو چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں وہ ایسا کرنےسے قبل 10 مرتبہ سوچیں: مریم نواز

muhammad ali محمد علی بدھ 2 مئی 2018 21:53

پنجاب کا موڈ بتا رہا ہے کہ اس مرتبہ آزاد امیدواروں کی دال نہیں گلنے ..
صادق آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا موڈ بتا رہا ہے کہ اس مرتبہ آزاد امیدواروں کی دال نہیں گلنے والی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صادق آباد میں منعقدہ ن لیگ کے جلسے سے دھواں دار خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کا موڈ بتا رہا ہے کہ اس مرتبہ آزاد امیدواروں کی دال نہیں گلنے والی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو خیر آباد کہنے والے رہنماوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ ن لیگ کو چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں وہ ایسا کرنےسے قبل 10 مرتبہ سوچیں۔ ن لیگ کو چھوڑنے والوں کا الیکشن میں انجام اچھا نہیں ہو گا۔