سی پیک منصوبہ میری جدوجہد کی بدولت شروع ہوا: مولانا فضل الرحمان

muhammad ali محمد علی بدھ 2 مئی 2018 21:37

سی پیک منصوبہ میری جدوجہد کی بدولت شروع ہوا: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ میری جدوجہد کی بدولت شروع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک مضحکہ خیز بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ میری جدوجہد کی بدولت شروع ہوا۔ اپنی جماعت کے ایک کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں جنہیں 2005 میں ہی سی پیک منصوبے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ان کے دورہ چین میں انہیں چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ جبکہ بعدازاں ان ہی کی کوششوں سے یہ منصوبہ شروع ہوا۔