سپریم کورٹ نے دوہری شہریت پر نا اہل ہو نے والے اراکین اسمبلی سے تنخواہ کے 5 لاکھ روپے واپس لینے کا حکم دیدیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 21:32

سپریم کورٹ نے دوہری شہریت پر نا اہل ہو نے والے اراکین اسمبلی سے تنخواہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :سپریم کورٹ نے دوہری شہریت پر نا اہل ہو نے والے اراکین اسمبلی سے تنخواہ کے 5 لاکھ روپے واپس لینے کا حکم دیدیا۔ت تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں نااہل ارکان کو تنخواہوں اور مراعات واپسی کی مد میں پانچ پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ ان کے خلاف درج فوجداری مقدمات بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وکیل نے استدعا کی کہ نااہل ارکان سے تنخواہ کی ریکوری نہ کرنے کا حکم دے۔جس پر جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ ہم قسطیں تو کر سکتے ہیں مکمل چھوٹ نہیں دے سکتے۔عدالتی کاروائی کے اختتام پر عدالت نے دہری شہریت کے مقدمے میں فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے نا اہل ارکان کو تنخواہوں اور مراعات واپسی کی مد میں پانچ پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ ان کے خلاف درج فوجداری مقدمات بھی ختم کرنے کا فیصلہ دیا۔